6 نومبر 2015
وقت اشاعت: 14:3
ماڈل گرل ایان علی کو ایک اور پرستار مل گیا
جیو نیوز - راولپنڈی.......ہرپیشی پر آنے اور نئے نئے تحفے لانے کا وعدہ کرنے والے ایان علی کے بزرگ پرستارتو آج نظر نہ آئے،لیکن ماڈل کوایک نیا پرستار مل گیا۔
سیاہ کوٹ پینٹ، اس پرسیاہ ٹائی، ہاتھ میں چھڑی اورخراماں خراماں چال، یہ ہیں ماڈل ایان علی کے نئے پرستار جوایان علی کو سپورٹ کرنے کا عزم لے کرکچہری چلےآئے۔
ان کی ایان سے ملاقات تو نہ ہو سکی لیکن انہوں نے ماڈل کواپنے تابعدار ہونے کا پیغام دے ڈالا۔ دوسری طرف ہرپیشی پر آنے اور تحفے لانےکا وعدہ کرنے والے ایان علی کے بزرگ پرستارکہیں نظر نہ آئے۔