7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 4:35
ویڈیو گیم پر مبنی ایکشن فلم "وار کرافٹ " کا ٹریلر جاری
جیو نیوز - نیویارک......مشہور ویڈیو گیم پر مبنی ایکشن سے بھرپور فلم "وار کرافٹ " کا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔ فلم اگلے سال جون میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
فلم کی کہانی انسانوں اور عجیب الخلقت خوفناک مخلوق کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کے گرد گھومتی ہے جو بعد ازاں خوفناک جنگ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔فلم اگلے سال جون میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔