7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 7:59
کنگ خان نے ٹوئٹر کے میدان میں نریندر مودی کو مات دے دی
جیو نیوز - ممبئی....... بھارتی عدم برداشت کے حوالے سے خبروں کی زینت بننے والے کنگ خان نے ٹوئٹر کے میدان میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔سولہ ملین مداحوں کی تعداد کے ساتھ کنگ خان اس دوڑ میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ نریندر مودی15.8ملین فین فولونگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
حال ہی میں کنگ خان نے اپنی 50ویں سالگرہ منائی جس پر ان کے کروڑوں مداحوں نے ٹوئٹر پر انہیں سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔ بھارتی سپر اسٹا ر شاہ رخ خان ٹوئٹر پر باقاعدگی سے اپنی گھریلو تصویریں ،شاعری، مختلف فلمی یادیں اور سوال جواب شئیر کر کے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں۔
واضح ر ہے کہ اس وقت بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ٹوئٹر پر سب سے زیادہ مقبولیت حاصل کرنے والے پہلے بھارتی اداکار ہیں جن کے مداحوں کی تعداد 17.6ملین ہے۔