7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 8:15
بالی ووڈرومانٹک فلم ’’تماشہ‘‘کے نئے پرومو ز جاری
جیو نیوز - ممبئی......بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور دپیکا پڈکون کی رومانٹک ڈرامہ فلم تماشہ کے نئے پرومو ز کی ویڈیو مدا حوں کیلئے ریلیز کر دی گئی ہے۔
امتیاز علی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک نوجوان جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو ایک جزیرے پر ہونے والی ملاقات کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔
فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں رنبیر کپور اور دپیکا پڈکون کے علاوہ پاکستانی اداکار جاوید شیخ ،نکھیل بھگت اور پونم سنگھ سمیت دیگراداکار شامل ہیں۔ساجد نڈیاڈوالا کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 27نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جا ئے گی۔