7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 16:19
ہالی وڈ فلم’’ سیکرٹ اِن دیئر آئیز‘‘ کا ٹریلر جاری
جیو نیوز - لاس اینجیلس ......ہالی وڈ کی صفِ اول کی اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکارائیں نکول کِڈمین اور جولیارابرٹس کی نئی مسٹری ڈرامہ فلم ’’ سیکرٹ اِن دیئر آئیز‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
بیلی رے کی ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز تھرلر فلم کی کہانی امریکی خفیہ ایجنسی میں فرائض سر انجام دینے والے ایسے میاں بیوی کے گِرد گھوم رہی ہے جن کی بیٹی کو بڑی بے دردی سے قتل کر دیا جاتا ہے۔ تاہم تیر ہ برس تک چھان بین کے بعدبالآ خریہ افسران قاتل کی کھوج لگانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔
ار جنٹائن کے نامورادیب ایجوار ڈ سیچیری کے ایک ناول سے ماخوذاس کرائم تھرلر کے فلم ساز مارک جانسن ہیںجبکہ اسکرپٹ خود ہدایت کاربِل رے نے لکھا ہے ۔ فلم کی کاسٹ میں نکول کِڈمین اور جولیا رابرٹس کے علاوہ چیویٹل ایجی فور،لِنڈن اسمتھ، مائیکل کیلی اور جو کول بھی شامل ہیں۔
اسراروتجسس ، جرم و سزا ، ایکشن اور سسپنس سے بھر پور یہ فلم 20 نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی ۔