تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 نومبر 2015
وقت اشاعت: 2:21

فلم 400ڈیزکا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

جیو نیوز - نیویارک.....سنسنی خیز فلموں کے دیوانے تیار ہوجائیں کیونکہ امریکن سائنس فکشن فلم 400ڈیز (400 Days) کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

میٹ اوسٹرمین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے خلاء بازوں کے گرد گھوم رہی ہے جو خلائی مشن کے دوران مصیبت میں پھنس جاتے ہیں اور دنیا سے ان کا رابطہ منقطع ہوجاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں برینڈن روتھ،کیٹی لوز،بین فیلڈمین،ڈین کْک،ٹام کیوینیح اور فرنینڈا رومیرو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جیبرئیل کووین اور جان سوئٹس کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 12جنوری 2016ءکو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.