9 نومبر 2015
وقت اشاعت: 8:20
دوست بنانے کی دوڑ! شاہ رخ خان نے مودی کو ہرا دیا
جیو نیوز - ممبئی…بولی ووڈ سپرا سٹار شاہ رخ خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئیٹر پر فین فالونگ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ٹوئیٹرپر شاہ رخ خان کے فالوورزکی تعدا د16ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے فالوورز کی تعداد15اعشاریہ8ملین ہے۔ شاہ رخ خان بولی ووڈ میگا سٹار امیتابھ بچن کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ پردوسری بڑی شخصیت بن چکے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق 50سالہ اداکار نے3جنوری 2010کو ٹوئیٹر جوائن کیا تھا تب سے لیکر اب تک وہ تمام تر فلم اسٹارز سے زیادہ ایکٹیو یوزرز رہے ہیں۔
شاہ رخ دنیا بھر میں اپنے پرستاروں کے ساتھ ہمہ وقت جڑے رہنے کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتے ہیں۔ 50ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے پرستاروں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں تھیں۔
شاہ رخ روہت شیٹی کی نئی فلم ”دل والے“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔فلم رواں سال 18دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔