9 نومبر 2015
وقت اشاعت: 12:35
جیمزبونڈ : اسپیکٹر7کروڑ24لاکھ ڈالرکما کر پہلے نمبر پر
جیو نیوز - ہالی وڈ........ایکشن ، تھرل ، سنسی خیزی سے بھرپور جیمز بونڈ سیریز کی نئی فلم باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔
جیمز بونڈ سیریز کی 24 ویں فلم’’اسپیکٹر‘‘نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں سات کروڑ تیس لاکھ ڈالر کمائے، فلم میں جیمز بانڈ کا کردار مسلسل چوتھی بار اداکار ڈینیل کریگ نے نبھایا ہے۔
فلم کی کہانی ایک ایسے مشن پر ہے جس میں جیمز بانڈ کو خفیہ میسج کے ذریعے ایک ایسی تنظیم کے راز کو افشاں کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے جو انتہائی خطرناک گروہ پر مشتمل اور سنگین جرائم کی مرتکب ہے ۔
نئی اینی میٹڈ فلم’’دی پینٹس مووی‘‘ رواں ہفتے چار کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کماکر دوسرے نمبر پر ہےاور مسلسل چار ہفتوں سے باکس آفس پر راج کرنے والی’’ دی مارشن‘‘ تیسرے نمبر پر آگئی۔فلم نے گزشتہ ہفتے ترانوے لاکھ کمائے، فلم مجموعی طور پر اب تک انیس کروڑ اکتہر لاکھ سمیٹ چکی ہے۔