تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:49

ممبئی :کنگ خان پر مالی بے قاعدگی کا الزام، 3گھنٹے تک پوچھ گچھ

جیو نیوز - ممبئی......بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان سے آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے حصص کی فروخت میں بےضابطگیوں کے متعلق تفتیش کی گئی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شاہ رخ خان کو طلب کیا ۔ ان پر ماریشس کی کمپنی کو2008-09میں کولکتہ نائٹ رائیڈر کے حصص 10 گنا کم قیمت پر بیچنے کا الزام ہے ، ماریشس کی کمپنی کے مالک اداکارہ جوہی چاولہ کے شوہر جے مہتا ہیں ۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حکام نے شاہ رخ سے 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی، تاہم انہوں نے کسی مالی بےقاعدگی میں ملوث ہونے کے الزامات کی تردید کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.