14 نومبر 2015
وقت اشاعت: 12:36
بالی و وڈ کی گاڈ مدر بھی کنگ خان کی حمایت میں بول پڑیں
جیو نیوز - ممبئی......ڈریم گرل کے بعد بالی ووڈگاڈ مدر بھی شاہ رخ کی حمایت میں سامنے آگئیں،لیوننگ لیجنڈ شبانہ اعظمی نے بھی شاہ رخ خان کی کھل کر حمایت کر دی۔
انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی پر بیان دے کر شاہ رخ خان نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، کوئی قانون نہیں توڑا، یہ لڑائی مسلمان اور ہندو کے درمیان نہیں بلکہ نظریات کے درمیان ہے۔
شبانہ اعظمی نے کہا کہ وہ شاہ رخ کی بہادری اور بے باکی کی بہت عزت کرتی ہیں ،انہوں نے بھارت کی سیاسی جماعتوں کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی سمیت ملک میں عدم برادشت کی فضا ہمیشہ سے ہے۔
بالی ووڈ لیجنڈ اور پارلیمنٹرین شبانہ اعظمی نے مودی سرکار کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی پر اپنی دکانیں چمکانے سے بہتر ہے کہ اس معاملے کو اُس طرح حل کیا جائے جس طرح جمہوریت میں حل کیا جاتا ہے۔