تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 نومبر 2015
وقت اشاعت: 18:36

عمر اکمل سےغلطی ہوئی ہے تو معاف کر دیا جائے،میرا

جیو نیوز - لاہور......اداکارہ میرا بھی کرکٹر عمر اکمل کی حمایت میں میدان میں اترآئیں ، کہتی ہیں عمر اکمل قومی ہیرو ہے، غلطی ہوئی ہو تو اسے معاف کردیا جائے۔

اداکارہ میرا نے لاہور میں جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل شریف انسان ہے اور اچھا کھلاڑی ہے۔ میرا نے کہا کہ عمر اکمل خواتین کی عزت کرتا ہے اور مجھے بہن بنا رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ عمر اکمل قومی ہیرو ہے، غلطی ہوئی ہو تو اسے معاف کردیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.