16 نومبر 2015
وقت اشاعت: 6:4
’’پریم رتن دھن پایو ‘‘ نےتین دن میں سو کروڑ روپے کمالیے
جیو نیوز - ممبئی........سلمان خان کی فلم نے باکس آفس پر سو کروڑ روپے کا دھن کما لیا، فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ صرف تین دن میں کمائی کر کے ایک ارب کلب میں شامل ہو گئی۔
فلم’’پریم رتن دھن پایو‘‘ ایک ارب روپے کلب میں شامل ہونے والی سلمان خان کی نویں فلم ہے ، دیوالی پر ریلیز ہونے والی یہ فلم پہلے ہی دن 40کروڑ روپے کما کر سارے ریکارڈ توڑ چکی ہے ۔ یہ تو بس آغاز ہے، دیکھتے ہیں سلمان خان کا ڈبل دھماکا باکس آفس پر اور کتنے ریکارڈ توڑتا ہے۔