تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 نومبر 2015
وقت اشاعت: 6:4

وِل اسمتھ کی اسپورٹس ڈرامہ فلم’کنکیوژن‘کا نیا ٹریلر جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس .......مشہور و معروف اداکار وِل اسمتھ کے چاہنے والے ہوجائیں تیار کیونکہ امریکن اسپورٹس ڈرامہ فلم کنکیوژن(Concussion)کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

پیٹر لینڈ زمین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک امریکی فٹ بالر کی حقیقی داستان پر مبنی ہے جوایک پراسرار دماغی بیماری کا شکار ہوجاتا ہے۔

فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں وِل اسمتھ ، ایلبرٹ بروکس، ایلک بالڈون، پال ریزراور لیوک ولسن سمیت دیگر شامل ہیں۔

ایلزبتھ کانٹیلن اور رڈلے اسکاٹ کی مشترکہ پروڈکشن کولمبیا پکچرز کے بینر تلے 25دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.