19 نومبر 2015
وقت اشاعت: 6:27
شاہ رخ خان ایک بار پھر ڈان بننے کے لئے تیار
جیو نیوز - ممبئی .......بالی وڈ فلموں میں کامیابی کی ضمانت سمجھے جانے والے کنگ خان مشہور زمانہ فلم ڈان کے تیسرے سیکوئل میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر بکھیرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔
بالی وڈ ذرائع کے مطابق فلم کے ڈائریکٹر اور اداکار فرحان اختر کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان ’ڈان 3‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے تاہم فلم کے دیگر کرداروں کے لیے ابھی کسی اداکار کو کاسٹ نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈان‘ میں کام کیا تھا جو کہ ڈان فلم کا دوسرا سیکوئل تھا۔