22 نومبر 2015
وقت اشاعت: 2:19
فلم "اسٹار وارز"سیکوئل کا ریلیز سے قبل ہی آمدنی کا ریکارڈ
جیو نیوز - نیویارک.....اپنی ریلیز سے ایک ماہ قبل ہی ہالی وڈسائنس فکشن فلم "اسٹار وارز"نے باکس آفس کے ریکارڈ توڑنا شروع کردیے ہیں
فلم "اسٹار وارز: دی فورس اویکنز" کے ریلیز ہونے سے قبل ہی 50 ملین (5 کروڑ) ڈالر سے زائد کے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔یہ فلم اپنی گزشتہ فلموں کے ریکارڈ بھی توڑ رہی ہے۔
ایسا بھی خیال ہے کہ ہدایت کار جے جے ابرامز کا بنایا ہوا یہ سیکول اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک ہوگا۔
اس وقت ہالی وڈ فلم "ایواتار" باکس آفس پر سب سے بڑی انٹرنیشنل فلم کے طور پر موجود ہے۔اسٹار وارز ری اویکنزفلم 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔