تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 نومبر 2015
وقت اشاعت: 2:59

میں مسلمان ہوں ،دہشتگرد نہیں،گانا سوشل میڈیا پر مقبول

جیو نیوز - اوٹاوا.......میں مسلمان ہوں اور میں دہشت گرد نہیں،کینیڈا کے مسلمان نوجوان گلوکاروں کا گانا سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا ہے جسے اب تک7.8ملین لوگ دیکھ کر محظوظ ہو چکے ہیں۔

دین اسکواڈنامی دو نوجوانوں پر مشتمل اس ریپر بینڈ کے گانے میں مسلمان ہوں اور میں دہشت گردنہیں کے بولوں پر مبنی ویڈیو میں اسلام کو ایک پر امن مذہب اور مسلمان کو ایک محبت کرنیوالے انسان کے پیغام کے ساتھ دِکھایا گیا ہے۔

دین اور ظاہر نامی ان دو نوجوانوں نے اپنے شاندار پیغام کے ذریعے نہ صرف شہرت حاصل کی بلکہ ریپنگ اور میوزک کے دیوانوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.