تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 نومبر 2015
وقت اشاعت: 8:21

بالی ووڈاداکارہ کتریہ کیف نے رشی کپورکوپاپا کہنا شروع کردیا

جیو نیوز - ممبئی ......بالی ووڈ سپر اسٹار رنبیر کپور اور کتریہ کیف کے درمیان تعلقات کی خبریں کافی عرصے سے سر گرم ہیں اور ان دونوں کے درمیان محبت کے چرچے اکثر اوقات خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حا ل ہی میں بالی ووڈ سپر اسٹار کترینہ کیف کی ملاقات رنبیر کپور کے والد رشی کپور سے ایک دیوالی پارٹی میں ہوئی جہاں کترینہ کیف نے رشی کپور کو انکل کے بجائے ’پاپا‘کہہ کر مخاطب کیا اور حال احوال بھی پوچھا۔

رپورٹ کے مطابق کترینہ کا رشی کپور کو’پاپا‘کہنا اس بات کا واضح اشارہ ہے محبت کے یہ پنچھی جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم اب تک رنبیر کپور اور کترینہ نے اپنے تعلقات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.