تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 نومبر 2015
وقت اشاعت: 8:20

برطانوی گلوکارہ اڈیل کی البم’ٹوئنٹی فائیو‘ کی 23 لاکھ کاپیاں فروخت

جیو نیوز - لندن ......برطانوی گلوکارہ اڈیل کی نئی البم’ٹوئنٹی فائیو‘ کی ریلیز کے بعدامریکا میں صرف تین روز میں 23 لاکھ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔

اڈیل کی البم20 نومبر کو ریلیز ہوئی تھی اور صرف امریکا میں تین دن میں 23 لاکھ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ اڈیل کی البم میوزک بینڈ’این سِنک‘کی 2000 ء میں ریلیز ہوئی البم’نو اسٹرنگز اٹیچڈ‘کی فروخت کا ریکارڈ توڑ دے گی، جس کی پہلے ہفتے میں24 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.