تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 نومبر 2015
وقت اشاعت: 14:36

عامر نے ممبئی چھوڑنے پر غور شروع کر دیا،خاندانی ذرائع

جیو نیوز - ممبئی.........بالی ووڈ اداکار عامر خان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر نے سیکیورٹی خدشات کی بناء پر ممبئی چھوڑ نےپر غور شروع کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کا کہنا ہے کہ عامر خان اہل خانہ کی سیکیورٹی کے لیے پریشان ہیں، انہوں نے بیوی کرن خان سے ممبئی چھوڑنے کا کہا ہے۔

اس سے قبل بالی ووڈ سپراسٹار عامر خان کا کہنا تھا کہ برا بھلا کہنے والوں نے انھیں سچا ثابت کر دیا ہے، انٹرویو میں جو کچھ کہا اس پر قائم ہوں۔

واضح رہے کہ عامر خان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کرن راؤ نے بھارت میں روز بہ روز بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کے واقعات سے تنگ آکر ملک چھوڑ نے کا مشورہ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ا نکی اہلیہ گزشتہ 8 ماہ کے دوران ملک میں بڑھتی انتہا پسندی سے خوفزدہ ہیں، انہیں بچوں کے مستقبل کی فکر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.