تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 نومبر 2015
وقت اشاعت: 8:44

فرح خان،ریتک روشن اور جیکی شروف بھی عامر خان کے حامی

جیو نیوز - ممبئی .....عامر خان کی حمایت میں کئی بالی وڈ ستارےسامنے آگئے،فرح خان،ریتک روشن اور جیکی شروف نے بھی ان کی آواز سے آواز ملادی،دوسری طرف مخالف فنکاروں نے لفظی جنگ چھیڑدی ہے۔

عامرخان نے بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی فضا پر جو آواز اٹھائی،اس پربالی وڈ ستارے بھی ان کی آواز سے آواز ملانے لگے،ہدایتکارہ اور کوریوگرافر فرح خان نے احتجاجیوں کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ ایک طرف یہ لوگ کہتے ہیں ملک میں برداشت ہے لیکن جب کوئی اپنی رائے کا اظہار کرتا ہے تو اس پر حملہ کر دیا جاتا ہے،یہ کیسی برداشت ہے۔

فرح خان کے شوہرسریش کندرا نے عامر کی حمایت میں ان پر تنقید کرنے والے انوپم کھیر پرطنز کر ڈآلا،ٹوئٹ میں کہا کہ عامر نے کرن راو کا حوالہ دیا تھا،کرن کھیر کا نہیں" ،جس پر بالی وڈ کے ڈاکٹر ڈین بولے،"او مائی گارڈ،سریش آپ تو بہت ذہین ہیں" ۔

ریتک روشن نےاپنے ٹوئٹ میں عامر خان کی ہمت کو داد دیتےہوئے کہا کہ عامر کےبیان سے میں نے یہ سیکھا ہے کہ آپ پر حملہ ہونے کی صورت میں بھی آپ کے پاس اتنی طاقت ہونی چاہئے کہ آپ دلیلوں کے ساتھ جواب دیں نہ کہ ردعمل ظاہر کریں ،بہت اچھے عامر خان۔

جیکی شروف بھی عامر خان کی حمایت کرتے ہوئےبولے کہ بھارت میں ہر ایک کو اپنی بات کہنے کا حق حاصل ہےاور لوگوں کو ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرنا چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.