تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 16:59

لالی وڈ کی آنے والی فلم ارتھ ٹو کی عکس بندی کا افتتاح

جیو نیوز - لاہور......لالی وڈ کی آنے والی فلم ارتھ ٹو کی عکس بندی کا افتتاح فلم اسٹار شان کی والدہ اور اپنے وقت کی معروف اداکارہ نیلو نے فلم کے سیٹ پر کیا۔

ارتھ ٹو بھارتی ہدایت کار مہیش بھٹ کی فلم ارتھ کا دوسرا حصہ ہے جسے شان نے خود ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ان کے علاوہ ہمایوں سعید، عمیمہ ملک اور عظمی ٰ حسن شامل ہیں۔

فرسٹ کلپ کے یادگار موقع پر شان کے فلم انڈسٹری میں 25 سال مکمل ہوجانے کا جشن بھی منایا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.