تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 20:4

غلام علی بھارتی ریاست کیرالہ میں کانسرٹ کریں گے

جیو نیوز - کیرالہ......پاکستانی غزل گائیک غلام علی بھارتی ریاست کیرالہ میں پرفارم کریں گے۔ بھارتی میڈیا نے کمیونسٹ پارٹی کے حوالے سے یہ خبر دی ہے کہ غلام علی نے کیرالہ کے دو فنکشنز میں شرکت کی ہامی بھرلی ہے۔

انہیں موسیقی کے فروغ کے لیے کام کرنے والی تنظیم پاپولر کلچرل آرگنائزیشن نے مدعو کیا ہے۔ غلام علی 15 اور 17 جنوری کو کیرالہ میں پرفارم کریں گے۔

اس سے پہلے غلام علی نے ممبئی اور پونے میں کانسرٹ میں شرکت کرنی تھی لیکن شیوسینا کی دھمکیوں کے باعث وہ کانسرٹ منسوخ ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.