تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 9:32

فلم ’ہی نیمڈ می ملالہ ‘اکیڈمی ایوارڈ میں نامزدگی کیلئے شارٹ لسٹ

جیو نیوز - لندن .....پاکستان کی نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بنی فلم ’ہی نیمڈ مِی ملالہ‘ کو اکیڈمی ایوارڈز میں نامزدگی کے لئے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ۔

علم سے محبت کرنے والی ایک بچی کی سچی کہانی،جس کی آواز کو تعلیم دشمنوں نے خاموش کرنا چاہالیکن سوات کی باہمت ملالہ نے ہمت نہیں ہاری،تعلیم کے لئے اس کا جنون بڑھتا ہی چلا گیا۔

ایک چھوٹے سے شہر سے اٹھنے والی آواز پوری دنیا نے سنی،ملالہ کی زندگی پر بنی دستاویزی فلم "ہی نیمڈ مِی ملالہ" کو2016ء کے اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین ڈاکو منٹری کی کیٹیگری میں نامزدگی کےلئے شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے،یہ فلم پہلے ہی دنیا بھر میں دھوم مچا چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.