4 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 18:59
علی ظفر فلم ’’تیرے بن لادن‘‘ کے سیکوئل سے آؤٹ
جیو نیوز - ممبئی.......پاکستانی پاپ گلوکار و اداکار علی ظفر بالی وڈ میں اپنی پہلی بلاک بسٹر فلم تیرے بن لادن کے سیکوئل سے آؤٹ ہوگئے، "تیرے بن لادن ٹو"کا پو سٹر ریلیز کردیا گیا۔
با لی ووڈ کی 2010کی ہٹ فلم تیرے بن لادن ٹو کا پہلا پو سٹر ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں سے پا کستا نی سنگر و اداکار علی ظفر آؤٹ ہیں۔اس فلم کے پہلے حصے میں علی ظفر نے مر کزی کر دار ادا کیا تھا جس میں ان کی بہترین اداکاری کو دیکھتے ہو ئے انھیں کئی بالی ووڈ فلموں کی آفر ہوئی اور انھوں نے اپنا نا م و مقام بنا یا ۔
ابھیشک شر ما کی ہدایات میں بننے والی تیرے بن لادن ٹو میں علی ظفر کی جگہ با لی وڈ کے منیش پال مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جنھوں نے ٹی وی پر میزبانی اور اداکاری سے اپنا نا م بنا یا ہے۔تیرے بن لادن ٹواگلے سال 19 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔