تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 10:35

بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے خود کو شرمیلی قرار دے دیا

جیو نیوز - ممبئی.....اپنی بے باک اداکاری کی حوالے سے مشہوربالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے خود کو شرمیلی قرار دے دیا۔

بھارتی نژاد کینیڈین فلم اسٹار اور بالی ووڈ کی بے بی ڈول سنی لیون نے خود کو شرمیلی قرار دے دیا ہے۔ بےباک اداکاری کے حوالے سے مشہور اداکارہ کا کہنا ہے کہ جن اداکاروں کو میں ٹی وی پر دیکھتی ہوں تو انہیں اپنے سامنے دیکھ کر ان سے بات تک نہیں کر پاتی اوران سے ایک مداح کے طور پر ملتی ہوں جب کہ میں اپنے شرمیلے پن کی وجہ سے نئے دوست بھی نہیں بنا پاتی اور یہی وجہ ہے کہ تقریبات میں جانے سے کتراتی ہوں۔

بالی وڈ کی بے بی ڈول سنی لیون کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسی شرمیلے پن کی وجہ سے وہ آج تک کوئی نیا دوست بھی نہیں بنا پائی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.