تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 9:31

دپیکا اور رنو یر سنگھ کی نئی فلم"با جی راؤ مستانی "ر یلیز سے قبل ہی منافع کمانے لگی

جیو نیوز - ممبئی ......بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنو یر سنگھ کی فلم ’’با جی راؤ مستانی ‘‘ریلیز سے قبل ہی منافع کمانے لگی ہے اور ریلیز سے کئی دن قبل ہی اس فلم کے ٹی وی سیٹلائٹ حقوق 50 کروڑ روپے میں فروخت ہوگئے ہیں۔

سنجے لیلا بھنسالی کی پرو ڈیکشن میں بننے والی اس فلم کو دنیا بھر میں اٹھارہ دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا جو کہ ابھی تشہیر کے مراحل میں ہے اور اس کا ٹریلر اور منفرد گانے بھی ریلیز کیے جاچکے ہیں۔

اس فلم کی کہانی 17ویں صدی کے حکمران باجی راؤ اوّل اور اس کی دوسری بیوی شاہو سمبھاجی کےدرمیان عشق کی داستان کے گرد گھوم رہی ہے۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈکون کے علاوہ پریانکا چوپڑا،تنوی عظمی ،مہیش منجریکر اور سنجے مشرا سمیت دیگر شامل ہیں۔

سنجے لیلا بھنسالی ہی کی پروڈیوس کردہ یہ فلم ایروس انٹرنیشنل کے بینر تلے 18دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.