تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 6:43

گلوکارہ جینس جوپلن کی پورشے کار 1اعشاریہ7ملین ڈالر میں نیلام

جیو نیوز - نیویارک .......معروف آنجہانی امریکی گلوکارہ جینس جوپلن کے زیر استعمال رہنے والی پورشے کار 1اعشاریہ7ملین ڈالر میں نیلام کردی گئی ہے۔

نیو یارک میں معروف آکشن ہاؤس کی جانب سے نیلامی کیلئے پیش کی جانے والی یہ 1964ماڈل کی پورشے کار کئی برس تک امریکی گلوکارہ جینس جوپلن کے زیر استعمال رہی تھی جبکہ اس پر مختلف ثقافتی رنگ اور ڈیزائن بھی بنائے گئے تھے۔

آکشن ہاؤس کے منتظمین کا خیال تھا کہ یہ گاڑی 6لاکھ ڈالر کی قیمت میں نیلام ہوجائے گی تاہم اس کی نیلامی میں خریداروں نے امید سے بڑھ کر دلچسپی دکھائی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.