15 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 13:47
ایکشن فلم"کیپٹن امریکا :سول وار"کا پہلاانٹرنیشنل ٹریلر جاری
جیو نیوز - لاس اینجلس......کیپٹن امریکا ایک بار پھر آئرن مین کے ساتھ ملکربڑی اسکرینپر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہے۔کرس ایوانز، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اوراسکارلٹ جانسن کی نئی سپر ہیرو ایکشن فلم"کیپٹن امریکا:سول وار"کا پہلاانٹرنیشنل ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔
2011ء کی کیپٹن امریکا :دی فرسٹ ایونجراور2014ء کی امریکا:دی ونٹر سولجرکے اس سیکوئل کی ہدایتکاری انتھونی اور جو روسو نے دی ہے ۔اس فلم میں مرکزی کرداروں کے علاوہ سیباسٹیاناسٹین ،کوبی اسملڈرز، انتھونی میکی، پال بیٹینی،جیریمی رینر ،ڈان شیڈل ، الزبیتھ اولسن اور پال روڈبھی اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔
کرسٹوفر مارکس اور اسٹیفن میک فیلی کے تحریر کردہ اسکرین پلے کو کیون فیج نے پروڈیوس کیا ہے جسکی کہانی اسٹیو راجرز عرف کیپٹن امریکا(کرس ایوانز)،ٹونی اسٹارک عرف آئرن مین(رابرٹ ڈاؤنی جونیئر)اور نتاشارومانوف عرف بلیک ویڈو(اسکارلٹ جانسن)کے گرد گھومتی ہے ،جو خطرناک اور طاقتور دشمن کیخلاف یکجا ہوکر اپنا مشن مکمل کررہے ہیں۔
مارول اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی سائنس فکشن ایکشن فلم کیپٹن امریکا: سول والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت اگلے سال6مئی کوامریکہ اور 29اپریل کوبرطانیہ میں سینما گھروں کی زینت نے گی۔