تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 12:24

ممتاز بھارتی طبلہ نواز شنکر گھوش کی حالت نازک

جیو نیوز - کولکتہ …ممتاز بھارتی طبلہ نواز شنکر گھوش کی دل کا دورہ پڑنے کے سبب حالت نازک ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انھیں دو روز قبل دل کی تکلیف میں مبتلا ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹرز کے مطابق80سالہ کلاسیکی فنکار کی اینجیوپلاسٹی کر دی گئی ہے لیکن وہ تاحال آئی سی یومیں ہیں۔واضح رہے شنکر گھوش کا تعلق ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے فرخ آبادی گھرانے سے ہے۔

شنکر گھوش ایوارڈ یافتہ طبلہ نواز ہیں اور انہوں نے بھارت میں نام کمانے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں اپنے فن کا جادو جگایا اور داد وصول کی۔

انھوں نے اپنی بیشتر پرفارمنسز معروف ستار نوازپنڈت روی شنکر، استادولایت خان اور وائلن نواز پنڈت وی جی جوگ کے ہمراہ پیش کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.