16 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 12:40
پاکستان کے ساتھ امن کی بات پربھارت مخالف کہا جاتا ہے، مہیش بھٹ
جیو نیوز - لاہور…بھارتی فلمسازوہدایت کار مہیش بھٹ کا کہناہے کہ میں نے ہر موسم میں امن کی بات کی ہے اور اس بات کا یقین دلانے کی کوشش کی ہے کہ دونوں ممالک کے پاس امن کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم جب بھی پاکستان کے ساتھ امن کی بات کرتے ہیں تو ہمیں ’اینٹی انڈیا‘ سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب شروع میں ہم نے پاکستانی فنکاروں کو پرموٹ کرنا شروع کیا تو ہماری عوام نے کٹہرے میں کھڑا کر دیا اور ہم سے سوال کیا کہ جب بھارت میں اتنا ٹیلنٹ موجود ہے تو پھر پاکستان سے عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کو لانے کی کوئی وجہ نہیں بنتی لیکن ہم نے اپنی عوام کو بتایا کہ یہ پاکستان کا ٹیلنٹ ہے اور ہمیں اس ٹیلنٹ کو موقع ضرور دینا چاہیے۔