تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 17:0

دپیکا سلمان کی سالگرہ پر دلہن تحفے میں دینے کی خواہشمند

جیو نیوز - ممبئی.......بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہور ہونے والی سپر اسٹار دپیکا پڈوکون نے سلمان خان کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر دلہن تحفے میں دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے دپیکا کا کہنا تھا کہ وہ سلمان خان کو ایک دلہن تحفے میں دینا چاہتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سلمان خان کے ساتھ کوئی بھی اچھا لگے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلما ن خان رومانیہ کی حسینہ لولیا وینتورکے زلفوں کے اسیر ہو چکے ہیں اورہٹ اینڈ رن کیس سے بری ہونے کے بعد انہوں نے آئندہ برس شادی کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.