17 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 12:44
فلم ”اسٹار وارز دا فورس اویکنز“کا ورلڈ پریمیئر
جیو نیوز - لاس اینجلس…ہالی وڈ کی نئی فلم ”اسٹار وارز دا فورس اویکنز“کا ورلڈ پریمیئر لاس اینجلس میں ہوا۔پریمئیر کے موقع پر 1977 میں ریلیز ہونے والی اسٹار وارز کی پہلی فلم کے اسٹارز ہیرسن فورڈ، مارک ہیمل اور کیری فشر کے ساتھ ساتھنئی فلم کے اداکار جان بویگا اور ڈیزی رڈلی نے بھی شرکت کی۔
ریڈ کارپٹ پرا سٹار وارز کے بانی جورج لوکس کو فلم دا فورس اویکنز کے ڈائریکٹر اور شریک مصنف جے جے ابریمز کے ساتھ ہنستے مسکراتے ہوئے دیکھا گیا۔
فلم کے بارے میں جارج لوکس نے کہا کہ یہ فلم خاندانوں کے بارے میں ہے اور دکھاتی ہے کہ کیسے ایک نسل ان چیزوں کے ساتھ نمٹتی ہے جو پچھلی نسل چھوڑ کر جاتی ہے۔
اداکار ہیرسن فورڈ نے کہا کہ اب ہمیں اسٹار وارز کی پہلی فلموں کی مقبولیت کے بعد ان سے وابستہ لوگوں کی امیدوں پر پورا اترنا ہو گا۔
واضح رہے کہ پریمیئر میں شرکت کرنے کے لیے شدت سے انتظار کرنے والے شائقین نے ٹی سی ایل چائنیز تھیٹر کے باہر کئی روز سے خیمے لگائے ہوئے تھے۔