تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 18:4

اینی میٹڈ فلم’’دی جنگل بک‘‘کاموشن پوسٹر جاری

جیو نیوز - نیویارک......ہالی وڈ کی ڈرامے اور ایڈونچر سے بھرپور نئی لائیوایکشن تھری ڈی اینی میٹڈفلم "دی جنگل بُک"کاموشن پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

جان فیفریو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے یتیم بچے کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی تربیت گھنے جنگلات میں خطرناک جانور کرتے ہیں۔

بریگھم ٹیلر کی پروڈکشن میں بننے والی اس فینٹسی ڈرامہ فلم کے مختلف کرداروں کیلئے پس پردہ آواز کا جادو جگانے والے اداکاروں میں بین کنگسلے، بِل مری ، لیوپیٹا گانگ، نیل سیٹی ، سکارلیٹ جانسن، کرسٹوفر واکن اورگیانس کارلوایسپوسیٹوشامل ہیں۔

والٹ ڈزنی پکچرز کی خونخوارجنگلی جانوروں سے غیر معمولی دوستی اور محبت کی داستان پر مبنی یہ فینٹسی ڈرامہ فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز اور موشن پکچرز کے تحت آئندہ برس 15اپریل کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.