تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 18:4

شاہ رخ خان کی فلم کی ریلیز پر بھارتی انتہا پسند بھڑک اٹھے

جیو نیوز - ممبئی......شاہ رخ خان کی فلم ’’دل والے‘‘ کی ریلیز پر ہندو انتہا پسند بھڑک گئے۔ بی جے پی اور شیو سینا کے کارکنوں نے کئی شہروں میں سینما گھروں پر ہلہ بول دیا۔

بھارتی حکمران جماعت بی جے پی اوراس کی جڑواں انتہا پسند تنظیم شیو سینا ایک بار پھر آپے سے باہر ہو گئیں۔ شاہ رخ کی فلم ’’دل والے‘‘ کی ریلیز پر دل میں بھرا زہر اُگل دیا۔

ہندو انتہاپسندوں نےنئی دہلی، جبل پور، احمدآباد سمیت کئی شہروں میں سینما گھروں پر حملے کئے اورفلم ’’دل والے‘‘ کے پوسٹرز بھی پھاڑ دیئے۔

کچھ دن پہلے شاہ رخ خان نے بھارت میں بڑھتی عدم برداشت پر بیان دیا تھا، جس پر شیو سینا نے لوگوں سے فلم ’’دل والے‘‘ نہ دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

اپنے بیان پر تنقید کرنے والوں کو بالی وڈ بادشاہ نے طنز بھرا جواب دیا ہے،کہتے ہیں بھارت میں سب اچھا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.