تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 18:1

اسپین کی حسینہ نے مس ورلڈ 2015 کا اعزاز اپنے نام کرلیا

جیو نیوز - بیجنگ......اسپین کی حسینہ نے مس ورلڈ 2015 ءکا اعزاز اپنے نام کرلیا۔چین میں سجنے والے دنیا کی حسین ترین لڑکیوں کے میلے میں اسپین کی 23 سالہ میریا لالاگونا حسینہ عالم قرار پائیں۔ مقابلے کا فیصلہ بیجنگ میں ہوا۔

دنیا کے 65 ویں مس ورلڈ کے مقابلے کا آغاز گزشتہ مہینے سے ہوا تھا ، جس میں دنیا بھر کی 110 حسینائیں شریکہوئیں،مقابلہ 21پروگرامات پر مشتمل تھا۔

ذہانت، اسپورٹس، ملٹی میڈیا، جسمانی صحت اور ماڈلنگ کے ناز و انداز کے مقابلوں کے بعد دنیا کی حسین ترین لڑکی کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

مس ورلڈ کے شو کو دنیا بھر کے 50سے زائد ممالک میں براہ راست نشر کیا گیا جبکہ اس حوالے سے آرگنائزیشن نے خصوصی ایپ بھی متعارف کرائی ۔مقابلے میں روسی حسینہ دوسرے جبکہ مس انڈو نیشیا تیسرے نمبر پر رہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.