تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 18:19

شاہ رخ کا فلم ’رام لکھن‘کے ریمیک کا حصہ بننے سے انکار

جیو نیوز - ممبئی.......کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ نے بھارت کے معروف ہدایت کار روہت شیٹھی کی نئی فلم ـ ’رام لکھن‘ کے ریمیک میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

شاہ رخ نے کہا کہ وہ روہت کی نئی فلم کا حصہ نہیں ہونگے تاہم انھوں نے روہت شیٹھی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فلم دل والے کی پوری دنیا میں کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ کنگ خان اس سے قبل بلاک بسٹر فلم "چنائی ایکسپریس" میں روہت شیٹھی کے ساتھ کام کر چکے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.