25 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 6:37
امیتابھ بچن’’ باجی راؤ مستانی‘‘کے بعد’’ دل والے‘‘ دیکھنے کے خواہش مند
جیو نیوز - ممبئی........بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’باجی راؤ مستانی ‘‘کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فلم کو دیکھنے کے بعد اب روہت شیٹھی کی فلم’’دل والے‘‘دیکھنا چاہتا ہوں۔
ٹوئٹر پربگ بی نے فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘دیکھنے کے بعد سجنے لیلا بھنسالی کو ’’ماسٹر بی ہائنڈ دی کیمرا‘‘کے لقب سے پکارا اور مزید لکھا کہ وہ اب روہت شیٹھی کی ہدایت کار ی میں بننے والی فلم ’’دل والے‘‘دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔