25 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 7:32
بندر کی جھولا بنانے کی مہارت سب کو حیران کرگئی
جیو نیوز - لندن........چالاک بندر کی جھولا بنانے کی مہارت نے سب کو حیران کردیا۔
بندر شرارتی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نہایت سمجھ دار جانوربھی ہے۔اس کی عقلمندی کا اندازہ ایک ویڈیو سے لگایا جاسکتا ہے جس میں اس چالاک بندر نے کپڑے کے دونوں اطراف کو پنجرے کی سلاخوں سے باندھ کر اپنے لئے جھولا بنا ڈالا جیسے کوئی عام انسان یہ کام کر رہا ہو۔
مہارت سے جھولا بناتے اس بندر کی ویڈیوکو دنیا بھر میں بے حد سراہا جارہا ہے۔