تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
31 جنوری 2016
وقت اشاعت: 0:8

کترینا اور آدتیہ رائے کی نئی فلم ’فتور‘کی پہلی جھلک منظر عام پر

جیو نیوز - ممبئی ......باربی ڈول کے نام سے مشہور ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور آدتیہ رائے کپور کی نئی رومانوی فلم ’فتور‘کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی ہے۔

فلم کے ہدایت کار ابھیشک کپور نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ’فتور‘کا پہلا پوسٹر شیئر کردیا ہے جس میں کترینہ کیف کو سفید کپڑوں میں ملبوس پشت سے دِکھایا گیا ہے جو پانی کے قریب ایک پل پر کھڑی نظر آرہی ہیں۔

چارلس ڈکنزکے ناول’Great Expectations'‘پر مبنی اس فلم میں کترینہ فردوس کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی جبکہ آدتیہ رائے نور کے کردار میں نظر آئیں گے۔

دیگر کاسٹ میں تبو،آدیتی رائے حیدری، لارا دتہ اور راہل بٹ شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال فروری میں نمائش کے لئے پیش کردی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.