تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
31 جنوری 2016
وقت اشاعت: 10:26

آرٹس کونسل کے منتخب عہدیداران کے ناموں کا اعلان

جیو نیوز - کراچی...... کمشنر کراچی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے چیئرمین اور چیف الیکشن کمشنر شعیب احمد صدیقی نے آج (جمعرات) کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے انتخابات برائے 2016میں کامیاب عہدیداران اور ممبران گورننگ باڈی کا اعلان کیا۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے انتخابات 20دسمبر 2015ء کو ہوئے تھے جبکہ گنتی کے دوران غیر ضروری مداخلت کی وجہ سے الیکشن کمشنر نے گنتی کے عمل کو موخر کر دیا تھا اور بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ کے زیر نگرانی گنتی کا عمل 29سے 30دسمبر تک مکمل ہوا۔

جمعرات31دسمبر2015ء کو سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آرٹس کونسل کے نئے عہدیداران اور ممبران گورننگ باڈی کا اعلان کیا گیا۔یہ انتخابات احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل اور شہر قائد پینل کے درمیان ہوئے۔ کامیاب امیدواروں کی صورت حال کچھ یوں رہی ،پروفیسر اعجاز فاروقی 1647 ووٹوں کیساتھ صدر منتخب ہوئے،پروفیسرسحرانصاری1579 ووٹوں کے ساتھ نائب صدر،ڈاکٹر ہما میر1414ووٹوں کے ساتھ سیکریٹری،اطہر وقارعظیم 1678ووٹوںکےساتھ جوائنٹ سیکریٹری ،شہناز صدیقی1641ووٹوں کے ساتھ خازن منتخب ہوئے۔

گورننگ باڈی کیلئے منتخب اراکین میں طلعت حسین1719ووٹ، حسینہ معین1630ووٹ، قدسیہ اکبر1586ووٹ، ایس ایم قیصر سجاد1578ووٹ،اقبال لطیف 1565 ووٹ،کاشف گرامی، 1518 ووٹ،سہیل 1476ووٹ، منور سعید1460ووٹ، سید سعادت جعفری1436ووٹ، سید ساجد حسن1395ووٹ، شیخ راشد عالم 1299ووٹ اور تاجدار عادل1284ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.