10 فروری 2016
وقت اشاعت: 18:28
فیس بک کی محبت؛امریکی خاتون پولیس اہلکار پاکستانی بہو بن گئی
جیو نیوز - اسلام آباد.......امریکی خاتون پولیس اہلکار پاکستانی بہو بن گئی،پاکستانی لڑکے کی محبت میں سات سمندر پار سے شانگلہ آگئی ،فیس بک پر ہونے والی دوستی محبت میں بدلگئی۔
شانگلہ کے تاسیر اللہ اور امریکی پولیس اہلکار ارما انجلی کی پہلی ملاقات فیس بک پر ہوئی ،پھر دوستی ہوئی جو جلد محبت میں بدل گئی۔
نو ماہ فیس بک پر عہدو پیمان کرنے کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور ارما تاسیراللہ کی محبت میں لاس ویگاس سے سات سمندر پار پاکستان چلی آئی ۔
ارما نے اسلام قبو ل کیا اور دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ،نکاح کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی،حق مہر ایک لاکھ روپے مقرر کیاگیا ۔
شادی کے بعد ارما اور تاسیراللہ خوش ہیں اور گھومنے،پھرنے کےساتھ ساتھ شانگلہ میں رشتےداروں کے ہاں دعوتیں اڑا رہے ہیں ۔