12 فروری 2016
وقت اشاعت: 4:28
عامر خان کو اعزازی سفیر کے عہدے سےکس نے ہٹایا؟
جیو نیوز - ممبئی.....مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو بھارتی سیاحتی مہم سے کس نے ہٹایا وہ شخص سامنے آ گیا۔
"انکریڈیبل انڈیا" کاچہرہ بھارت میں عدم برداشت پر بیان نہیں دے سکتا،عامر خان محب وطن نہیں غدار ہیں ،انہیں "انکریڈیبل انڈیا"کا حصہ نہیں رہنا چاہئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اوراداکارمنوج تیواڑی نے سیاحت پر ہونے والے ایک اجلاس میں عامر خان کو غدار قرار دیا تھا۔
منوج تیواڑی نے عامر خان کو سفیر بنائے جانے پر سخت تنقید کی تھی اور انہیں مہم سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا تھاجس کے بعد انہیں بھارتی سیاحتی مہم سے ہٹا کر امیتابھ بچن کو نامزد کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منوج تیواڑی کےمتنازع بیان پر بھارتی جنتا پارٹی اور اپوزیشن جماعتیں آمنے سامنے آگئیں،کانگریس نے بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب منوج تیواڑی نے اس بیان کی تردید کی ہے ،ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسٹینڈنگ کمیٹی میں جو کچھ کہا وہ راز ہے لیکن انہوں نے عامر خان کو غدار نہیں کہا۔