تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 فروری 2016
وقت اشاعت: 4:52

ہالی ووڈ فلم ’اسٹاروارز دی فورس اویکنز‘چین میں بھی چھاگئی

جیو نیوز - بیجنگ ......دنیا بھر میں اپنا جادو چلانے والی ہالی وڈ سائنس فکشن فلم’اسٹاروارزدی فورس اویکنز‘ چین میں بھی چھا گئی ۔

دنیا بھر میں مداحوں کے دِلوں پر راج کرنیوالی اسٹار وار ز اب چین پہنچ گئی ہیں جہاں شائقین کا جوش و خروش دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

گزشتہ روز چین کے سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جانیوالی اس فلم کو دیکھنے کیلئے ہزاروں مداح اُمڈ آئے ہیں اور اسٹار وارز کے روایتی کرداروں کے روپ میں دِکھائی دئیے اور نوجوانوں سمیت بچے بھی فلم کو دیکھنے کیلئے سنیما گھروں کا رُخ کر رہے ہیں۔

فلم پنڈتوں کا خیال ہے کہ اسٹار وارز چین میں کامیابی کے جھنڈے گاڑدے گی اورامریکہ اور کینیڈا کے بعد چین میں بھی اب تک کی سب سے کامیاب فلم بن جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.