تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 فروری 2016
وقت اشاعت: 22:34

معروف غزل گائیک غلام علی کا کولکتہ میں کنسرٹ

جیو نیوز - کولکتہ......معروف غزل گائیک غلام علی، کولکتہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے کنسرٹ میں آواز کا جادو جگا کر حاضرین پر سحر طاری کردیا۔

بھارتی شہر کولکتہ میں سجے کنسرٹ میں غزل گائیک غلام علی کا استقبال وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے کیا۔ لیجنڈری غزل گائیک غلام علی نے کولکتہ پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

نیتاجی اندور اسٹیڈیم میں ہونے والے شو کے ٹکٹ فروخت نہیں کیے گئےبلکہ کنسرٹ میں شرکت کی اجازت پہلے سے دیے گئے دعوت نامے دکھانے پر دی گئی۔

یہ حفاظتی اقدامات گزشتہ سال شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد ملتوی ہونے والے شو کے تناظر میں کیے گئے۔ انتہا پسند تنظیم شیوسینا غلام علی کی بھارتی شہروں میں پرفارمنس کی شدید مخالفت کرتی رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.