تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 فروری 2016
وقت اشاعت: 6:10

چینی کمپنی نے ہالی ووڈ کا انٹرٹینمنٹ اسٹوڈیو خرید لیا

جیو نیوز - بیجنگ........چین کی سب سے بڑی مووی تھیٹرآپریٹر کمپنی ’’وانڈا گروپ‘‘ نے ساڑھے تین ارب ڈالر کے عوض ہالی ووڈکا لیجنڈری انٹرٹینمنٹ اسٹوڈیو خرید لیا ہے۔

یہ معاہدہ بیجنگ میں وانڈا گروپ اور لیجنڈری انٹرٹینمنٹ اسٹوڈیو کے مابین طے پایا جس میں وانڈا گروپ کے چیئرمین وانگ کا کہنا تھا کہ لیجنڈری انٹرٹینمنٹ اسٹوڈیو کی خریداری کسی چینی کمپنی کاثقافتی شعبے میں بین الاقوامی سطح پر اب تک کیا جانے والا سب سے بڑا سودا ہے۔

واضح رہے کہ یہ اسٹوڈیو جراسک ورلڈ،گوڈزیلااوردی نائٹ رائیڈر جیسی بلاک بسٹر فلمیں بنا چکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.