تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 فروری 2016
وقت اشاعت: 0:59

مشکل ٹارگٹ ملے تو کام میں زیادہ مزہ آتا ہے‘ سرمد کھوسٹ

جیو نیوز - لاہور.....جیو فلمز کی شاندار کامیابی حاصل کرنے والی فلم منٹو کے ایکٹر اور ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ نے کہا ہے کہ میں ہر وقت چیلنج کو قبول کرنے کے لئے تیار رہتا ہوں اورکوئی مشکل ٹارگٹ ملے تو کام کرنے کا اور بھی زیادہ مزہ آتا ہے ۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں وہی کردار قبول کرتا ہوں جس میں اداکاری کا مارجن موجود ہو۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میرے تمام ساتھی فنکاروں سے اچھے تعلقات ہیں ۔میرے دادا سلطان کھوسٹ سے لے کر تیسری نسل تک فنکار ہی پیدا ہوتے آئے ہیں جنہوں نے اپنے فن سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.