19 فروری 2016
وقت اشاعت: 2:19
بھارت ، کی کو شاردھا المعروفـ’’پلک‘‘ضمانت پر رہا
جیو نیوز - ممبئی.......بھارت میں معروف کامیڈی شو میں پلک کا کردار ادا کرنے والے کی کُو شاردھا کوضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے،انہیں ایک ہندو سادھو کا مذاق اڑانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
بھارت میں ایک مشہور کامیڈی شو میں پلک کا کردار ادا کرنے والے اداکار کی کو شاردھا کو ضمانت پررہائی مل گئی۔انہیں ایک پروگرام میں ہندو سادھو بابا گرومیت رام رحیم کی نقل اتارنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ شو گذشتہ برس ستائیس دسمبر کو آن ائیر ہوا تھا،ہریانہ پولیس نے گذشتہ روز ’’کی کو‘‘ کو ممبئی سے گرفتار کر کے کیتھل منتقل کیا، جہاں عدالت نے انہیں چودہ دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔
ایف آئی آر میں کامیڈی شو میں گتھی کا کردار اداکرنے والے سنیل گرور،دادی کا کردار نبھانےوالے علی اصغر،راجیوٹھاکر،پوجا بینرجی،گوتم گولاٹی سمیت آٹھ اداکاروں کے نام بھی شامل ہیں۔
ضمانت پررہائی کے باوجود کی کو پولیس کی کو پر خاص نظر رکھے گی،انہیں مذہبی جذبات بھڑکانے کے الزام میں سیکشن دو سو پچانوے اے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا،ماضی میں سلمان خان،عامرخان ،شاہ رخ خان ،سنی دیول،اکشے کمار بھی سکشن چو سو پچانوے کے گھیرے میں پھنس چکے ہیں ۔