تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 فروری 2016
وقت اشاعت: 21:26

شرمین عبید چنائے کی ایک اور فلم آسکرایوارڈ کیلئے نامزد

جیو نیوز - کراچی....... شرمین عبید چنائے کی ایک اور فلمA Girl in the River,The Price of Forgiveness نےآسکر شارٹ ڈاکیومنٹری کیٹیگری میںنامزدگی حاصل کر لی ۔

فلم کی اکیڈمی ایوارڈز2016 کے لیے نامزد کی گئی ہے، دستاویزی فلم کی نامزدگی پروزیراعظم نواز شریف نے شرمین عبید چنائے کو مبارکباد پیش کی ہے۔

شرمین عبید چنائے کی اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد فلم غیرت کے نام پرکیے گئے قتل کے موضوع پر بنائی گئی ہے۔ وزیر اعظم نوازشریف نے شرمین عبید چنائے کو مبارکباد دیتے ہوئے غیرت کے نام پر قتل کے خاتمے کے لیے مناسب قانون سازی کے عزم کا اظہار کیا ہےاورکہا ہے کہ اس سلسلے میں شرمین کا کام کافی مفید ثابت ہو گا۔ اس دستاویزی فلم کی وزیر اعظم ہائوس میں خصوصی نمائش بھی متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.