تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 فروری 2016
وقت اشاعت: 23:3

ہیری پوٹر کے پروفیسر اسنیپ 69 برس کی عمر میںچل بسے

جیو نیوز - لندن.......ہیری پوٹر کے پروفیسر اسنیپ 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، مشہور برطانوی اداکار ایلن رک مین کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

فلمی دنیا، ٹی وی اور اسٹیج کے معروف اداکار برطانیہ کے ایلن رک مین کافی عرصے سے کینسر کے مہلک مرض میں مبتلا تھے، اپنے تیس سالہ کیریئر میں ایلن رک مین نے اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دلوں پر راج کیا، ایلن رک مین نے ہیری پوٹر میں پروفیسر اسنیپ اور ڈائی ہارڈ میں ہینس گروبر کے کرداروں سے شہرت پائی، ایلن نے ’’رابن ہڈ: پرنس آف تھیوز‘‘ میں شیرف آف ناٹنگھم کی جاندار اداکاری پر بافٹا ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.