تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 فروری 2016
وقت اشاعت: 10:16

فلم ’’ریوننٹ‘‘ آسکر ز نامزدگیوں میں سرفہرست

جیو نیوز - لاس اینجلس........دوہزار سولہ کے آسکر ز میں بارہ کیٹگریز میں نامزدگیوں کے ساتھ فلم’’ریوننٹ‘‘ کو سبقت حاصل ہے۔ ’’فیوری روڈ‘‘دس نامزدگیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔اکیڈمی ایوارڈز دوہزار سولہ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔

دی ریورنٹ کو بہترین فلم کے علاوہ بہترین اداکار، بہترین عکاسی ، سائونڈ، اور ایڈیٹنگ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔بہترین اداکار کے لیے ایڈی ریڈمائن اور لیونارڈو ڈی کیپریو کے درمیان مقابلہ ہے۔شارلٹ ریمپلِنگ کو بہترین اداکارہ اور کیٹ ونسلیٹ سپورٹنگ اداکارہ کے لیے نامزد کی گئیں ۔

بیسٹ ایکٹر کیٹگری میں مائیکل فیس بینڈر کو فلم’’اسٹیو جاب‘‘ کے لیے میٹ ڈیمن کو فلم ’’مارشن‘‘ کے لیے اور برائن کرینٹسن کو ’’ٹرمبو‘‘ کے لیے نامزد کیا گیا ۔برطانوی اداکارہ ریمپلِنگ کو بہترین اداکارہ کی کیٹگری کے لیے کیٹ بلانچیٹ، بری لارنس اور جینفر لارنس کا سامنا ہے۔

88ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب 28 فروری کو ہالی وڈ کے ڈولبی تھیٹر میں ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.